ابنا: لبنان کے صدر میشل سلیمان نے اپنے ایک خط میں پارلیمنٹ کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمانی اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ 25 مئی سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ میشل سلیمان نے اپنے اس خط میں معیّنہ قانونی مدت کے اندر نئے صدر کے عدم انتخاب کے نتائج کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ لبنان کے بنیادی آئین کے مطابق ملک کا صدر مسائل کے حل کے لئے ارکان پارلیمنٹ کو خط ارسال کرنے کا مجاز ہے۔ لبنان کے صدر کا یہ خط ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کے چوتھے اجلاس کے بے نتیجہ ہونے کے بعد ارسال کیا گیا ہے۔ واضح رہے لبنان کی پارلیمنٹ کا صدر کے انتخاب کے لئے چوتھا اجلاس جمعرات کو بغیر نتیجہ کے ختم ہوگیا اور اسپیکر نبیہ بری نے اگلا اجلاس جمعرات 22 مئی کو طلب کیا ہے۔
.......
/169